سورة النمل - آیت 73

وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آپ کا پروردگار تو لوگوں پر بڑا فضل [٧٧] والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

6۔ یعنی جو مہلت انہیں ملتی ہے اس میں اپنی اصلاح کی فکر نہیں کرتے بلکہ اس کا یہ مطلب لیتے ہیں کہ کوئی گرفت ہونے والی نہیں ہے اس لئے جو جی میں آئے کرتے رہو اور کسی سمجھانے والے کی بات نہ مانو۔