سورة النمل - آیت 63

أَمَّن يَهْدِيكُمْ فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَن يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بھلا کون ہے؟ جو تمہیں خشکی اور سمندر کی تاریکیوں [٦٧] میں راہ دکھاتا ہے اور اپنی رحمت سے پیشتر ہواؤں کو بشارت کے طور پر [٦٨] بھیجتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے؟ اللہ اس شرک سے بہت بلند ہے جو یہ لوگ کرتے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ یعنی کون ہے جس نے ستاروں اور دوسری ارضی و سماوی نشانیوں سے ایسے انتظامات کردیئے ہیں۔ کہ تم رات کے اندھیرے میں بھی اپنا راستہ معلوم کرلیتے ہو۔ اسی کو سورۂ نحل میں یوں فرمایا : İوَعَلَامَاتٍ وَبِالنَّجْمِ هُمْ ‌يَهْتَدُونَĬ ۔ اور نشان اور ستاروں کے ذریعہ وہ راستہ پاتے ہیں۔ (آیت :16)