سورة النمل - آیت 43
وَصَدَّهَا مَا كَانَت تَّعْبُدُ مِن دُونِ اللَّهِ ۖ إِنَّهَا كَانَتْ مِن قَوْمٍ كَافِرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ملکہ کو (ایمان لانے سے) ان چیزوں نے روک رکھا [٤١] تھا جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی کیونکہ وہ ایک کافر قوم سے تھی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف4۔ یعنی اس کے اب تک کافر رہنے کی وجہ اس کی ضد اور ہٹ دھرمی نہ تھی بلکہ یہ تھی کہ وہ ایک کافر قوم میں پیدا ہوئی تھی اس لئے اس کے طور طریقوں پر چلتی رہی۔