سورة النمل - آیت 30
إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور وہ یہ ہے ''شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف8۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت سلیمان ( علیہ السلام) سے پہلے کسی نے ” بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ “ نہیں لکھی۔ نیز ایک روایت میں ہے کہ پہلے نبیﷺ خط کے شروع میں ” بسمِكَ اللهمَّ “ لکھا کرتے تھے جب یہ آیت اتری تو بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لکھنے لگے۔ (قرطبی۔ شوکانی)