سورة النمل - آیت 26
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ۩
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ وہی عرش عظیم [٢٧] کا مالک ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
5۔ اس کے عرش کے سامنے کسی بڑی سے بڑی چیز کی کوئی حقیقت نہیں… اس آیت پر ہد ہد کی تقریر ختم ہوئی۔ اس نے چونکہ خالص توحید کی دعوت دی اس لئے نبیﷺ نے مسلمانوں کو اس کے مارنے سے منع فرمایا۔ ابو دائود کی ایک صحیح روایت میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شہد کی مکھی، چیونٹی اور ہد ہد کے مارنے سے منع فرمایا۔ (قرطبی۔ ابن کثیر)