سورة النمل - آیت 1

طس ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابٍ مُّبِينٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ط۔ س یہ قرآن اور وضاحت [١] کرنے والی کتاب کی آیات ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ ” کھلی کتاب“ یعنی جو مضمون اور مدعا بیان کرنے میں بالکل صاف اور واضح ہے۔ اس سے مراد خود قرآن ہے یا یہ سورۃ یا لوح محفوظ۔ (شوکانی)