سورة الشعراء - آیت 226

وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے [١٣٦] نہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

15۔ کیونکہ انہیں اپنے کسی قول کا پاس نہیں ہوتا۔ ان کے کسی شعر کو پڑھو تو معلوم ہوگا کہ ان سے بڑھ کر کوئی بہادر اور دریا دل نہیں لیکن ان کی عملی زندگی دیکھو تو پرلے درجے کے ڈرپوک اور مکھی چوس۔ بھلا ایک پیغمبر۔ اور وہ بھی خاتم الانبیا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)۔ کو ان سے کیا لگائو؟۔