سورة الشعراء - آیت 218
الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو آپ کو اس وقت دیکھ رہا ہوتا ہے جب آپ کھڑے [١٣٠] ہوتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
9۔ اکثر مفسرین (رح) نے یہی معنی کئے ہیں۔ (شوکانی) اس کے دوسرے معنی ساتھیوں کی دیکھ بھال بھی ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : یعنی جب تو تہجد کو اٹھتا ہے اور یاروں کی خبر لیتا ہے کہ یاد میں ہیں یا غافل۔ (موضح)