سورة الشعراء - آیت 200

كَذَٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس طرح ہم نے مجرموں کے دل میں (بس بیہودہ اعتراضات کرنا ہی) ڈال [١١٨] دیا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ ” جو ان کی ہٹ دھرمی اور پے درپے گناہوں کی سزا ہے۔“ یہ مطلب اس صورت میں ہے جب ” سَلَكْنَاهُ “ میں ” ہ“ کی ضمیر انکار و تکذیب کے لئے قرار دی جائے مگر بہت سے مفسرین (رح) نے یہ ضمیر قرآن کے لئے قرار دی ہے۔ یعنی ” قرآن کی صداقت تو ان کے دلوں میں اتار دی گئی ہے مگر ان کی ہٹ دھرمی کا حا ل یہ ہے کہ …“ اور سیاق کے اعتبار سے بھی یہی معنی بہتر ہیں۔ (شوکانی)