سورة الشعراء - آیت 173

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ہم نے ان پر ایک (خاص) بارش برسائی۔ کتنی بری تھی وہ بارش جو ڈرائے جانے والے لوگوں پر برسائی [١٠٣] گئی۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

4۔ جیسا کہ سرہ ہود میں بصراحت فرمایا : وامطرنا علیھا حجارۃ من سجیل منفرد۔ اور ہم نے اس پر کھڑنجے کے پتھر تہ بہ تہ (یا پے در پے) برسائے۔ (آیت 82) اولاً ان کی بستیوں کو الٹ دیا گیا اور اوپر سے مینہ بسایا۔ (قرطبی)