سورة آل عمران - آیت 16
الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو کہتے ہیں : اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لے آئے ہیں لہٰذا ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
یعنی اللہ تعالیٰ کے متقی بندے جنہیں آخرت میں مذکورہ نعمتیں حاصل ہوں گی وہ ہیں جو یہ دعا کرتے ہیں اور جن میں وہ صفات پائی جاتی ہیں جن کا اگلی آیت میں ذکر آرہا ہے۔