سورة الشعراء - آیت 142

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جبکہ ان کے بھائی صالح نے انھیں کہا تھا : ''کیا تم اللہ سے ڈرتے نہیں؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

10۔ ” جو اس کے علاوہ دوسروں کی پرستش کرتے اور ان کے حکموں پر چلتے ہو۔“ قوم ثمود کی آبادی ” حجر“ کے علاقہ میں تھی جو مدینہ منورہ اور تبوک کے درمیان واقع ہے اور آج کل اسے ” مدائن صالح“ کہا جاتا ہے۔