سورة الشعراء - آیت 110
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
لہٰذا تم اللہ سے ڈرتے رہو اور میری اطاعت کرو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
3۔ اور اس قسم کے الزام نہ لگائو… یہ اس لئے فرمایا کہ قوم کے سردار حضرت نوح ( علیہ السلام) کو الزام دیتے ہوئے کہا کرتے تھے۔ ما ھذا الا بشر مثلکم ان یتفضل علیکم۔ یہ تم جیسا ایک آدمی ہے جو تمہارا بڑا بننا چاہتا ہے۔ (مومنون :4) پہلی آیت میں اپنی اطاعت کا حکم امین ہونے کی بنا پر دیا ہے اور اس آیت میں بے تلمع اور بے غرض ہونے کی بنا پر۔ اس سے تکرار کی حکمت سمجھ میں آجاتی ہے۔ (شوکانی)