سورة الشعراء - آیت 105
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
نوح کی قوم نے (بھی) رسولوں [٧١] کو جھٹلایا تھا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
13۔ اگرچہ انہوں نے صرف ایک ہی پیغمبر نوح (علیہ السلام) کو جھٹلایا لیکن چونکہ ایک پیغمبر کو جھٹلانا دراصل اس دعوت کو جھٹلانا ہے جو تمام پیغمبر پیش کر رہے تھے۔ اس لئے فرمایا گیا کہ انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ نیز دیکھئے سورۃ الفرقان آیت 37۔ (قرطبی)