سورة الشعراء - آیت 100

فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آج تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف9۔ یعنی جن جن کو ہم دنیا میں اپنا سفارشی سمجھتے تھے اور ہمارا خیال تھا کہ ان کا دامن تھام لیں گے تو ہمارا بیڑا پار ہے آج ان میں سے کوئی نظر نہیں آتا۔