سورة الشعراء - آیت 89
إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بجز اس کے کہ کوئی اطاعت گزار دل لے کر اللہ کے حضور [٦٤] حاضرنہ ہو۔ ''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ پاک دل سے مراد ایسا دل ہے جو کفر و شرک سے پاک ہو۔ اکثر مفسرین نے یہی لکھا ہے اور بعض نے بدعت و جہالت اور اخلاق رزیله سے پاک ہونا بھی مراد لیا ہے۔ مال اور اولاد بھی گر کام آسکتے ہیں تو پاک دل کے ساتھ ہی کام آسکتے ہیں۔ (کذا فی شوکانی و الکبیر)