سورة الشعراء - آیت 66
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور دوسرے گروہ کو وہاں غرق کردیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ کیونکہ وہ بھی سمندر میں راستہ دیکھ کر اس میں گھس پڑے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے پانی کے دونوں ٹکڑوں کو مل جانے کا حکم دیا جب وہ مل گئے تو یہ لوگ غرق ہوگئے۔ (ابن کثیر)