سورة الشعراء - آیت 29

قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

فرعون بولا : ''دیکھو! اگر تم نے میرے سوا کوئی اور الٰہ مانا تو میں تجھے قید [٢٢] میں ڈال دوں گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف1۔ ہر ظالم و جابر حکمران اور مدعی باطل کا قاعدہ ہے کہ جب وہ دلیل کے میدان میں شکست کھا جاتا ہے تو آخری پناہ گاہ کے طور پر طاقت کے استعمال کی دھمکی دینے لگتا ہے۔ چنانچہ یہی دھمکی فرعون نے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو دی۔