سورة الشعراء - آیت 18
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
فرعون کہنے لگا : '' کیا ہم نے تمہیں اپنے ہاں بچپن میں پالا نہ تھا ؟ اور تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں نہیں گزارے؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف8۔ حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو فرعون نے پہچان لیا اور کہا کیا ہم تم سے واقف نہیں ہیں؟ اس وقت تو تم نے کوئی پیغمبری کا دعویٰ نہیں کیا تھا کیا اب تمہارا دماغ چل گیا ہے جو پیغمبری کا دعویٰ کرنے لگے ہو اور خود ہمیں اپنی پیروی کی دعوت دیتے ہو۔