سورة الشعراء - آیت 3
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اے نبی!) اگر یہ لوگ ایمان نہیں لاتے تو اس غم میں شاید آپ اپنے آپ کو ہلاک ہی کر [٢] ڈالیں گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
7۔ اس سے مقصود نبیﷺ کو تسلی دینا ہے کہ ان بدبختوں کے ایمان نہ لانے پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس قدر رنجیدہ نہ ہوں۔