سورة الفرقان - آیت 72

وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جو جھوٹی گواہی [٨٩] نہیں دیتے اور جب کسی لغو کام پر ان کا گزر ہو تو (شریف آدمیوں کی طرح) وقار سے گزر جاتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ ” لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ “ کے یہ دونوں مفہوم ہو سکتے ہیں۔ یعنی جھوٹی شہادت (گواہی) دینا اور جھوٹ کا مشاہدہ کرنا۔ ایك حدیث میں جھوٹی گواہی کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سب سے بڑے گناہوں میں شمار کیا ہے۔ (ابن کثیر) ف11۔ یا ” شریف آدمیوں کی طرح گزر جاتے ہیں بغیر اس کے کہ اس بیہودہ کام میں شریک ہوں۔ لفظ ” لغو“ کے مفہوم میں گناہ کے تمام کام بھی آجاتے ہیں اور رقص و سرور اور تمام فضول کام اور باتیں بھی۔