سورة الفرقان - آیت 62

وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو بار بار ایک دوسرے کے بعد آنے والا [٧٩] بنایا۔ اب جو چاہے اس سے سبق حاصل کرے اور جو چاہے شکرگزار بنے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف9۔ جیسا کہ دوسری آیت میں ” ‌دَائِبَيْنِ “ (سورہ ابراہیم :33) فرمایا ہے۔ یعنی اپنے دستور پر چل رہے ہیں۔ چنانچہ جب رات جاتی ہے تو دن آجاتا ہے اور جب دن جاتا ہے تو رات آجاتی ہے۔ یا ” ایک کو ایک کا جانشین بنایا“ یا ” ایک کو ایک کا مخالف بنایا۔“ یعنی مگر رات تاریک ہے تو دن روشن۔ لفظ ” خلفا“ کے یہ تینوں معنی ہو سکتے ہیں۔