سورة الفرقان - آیت 60
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَٰنِ قَالُوا وَمَا الرَّحْمَٰنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمْ نُفُورًا ۩
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جب انھیں کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ ''رحمن'' کیا ہوتا ہے؟[٧٥] کیا ہم اس کو سجدہ کریں جس کا تو ہمیں حکم دیتا ہے؟'' اور (یہ دعوت) ان کی نفرت میں مزید اضافہ [٧٦] کردیتی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6۔ یا ” رحمن کو سجدہ کرنے کے حکم سے“ ان کی نفرت اور بڑھ جاتی ہے۔ یہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ مشرکین مکہ زمین و آسمان کے خالق کے لئے ” اللہ“ کا لفظ تو مانتے تھے لیکن وہ اس کے نام ” رحمن“ سے مانوس نہ تھے اس لئے اسے سنتے ہی چڑ جاتے تھے۔ دیکھئے سورۃ رعد آیت 30، سورۃ اسرا : آیت 110۔ (قرطبی) تنبیہ: اس آیت پر سجدہ کرنا ہر پڑھنے اور سننے والے کے لئے مسنون ہے اور اس پر تمام علما کا اتفاق ہے۔ (ابن کثیر)