سورة الفرقان - آیت 58

وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ ۚ وَكَفَىٰ بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اس ذات پر توکل کیجئے۔ جو (ہمیشہ سے) زندہ ہے اور اسے کبھی موت [٧١] نہیں آئے گی۔ اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجئے۔ وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ چنانچہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ ذکر بکثرت فرمایا کرتے تھے :( ‌سُبْحَانَكَ ‌اللَّهُمَّ ‌رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ)۔ (ابن کثیر)