سورة الفرقان - آیت 52
فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
لہٰذا آپ کافروں کا بات نہ مانئے اور اس قرآن کی ہدایات کے مطابق ان سے زبردست جہاد [٦٤] کیجئے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
16۔ یعنی توحید کے اثبات اور کفر و شرک کے ابطال کے دلائل سنا سنا کر۔ 17۔ یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کام چونکہ بڑا ہے اس لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس سلسلہ میں پوری ہمت صرف کر دینی چاہئے۔