سورة الفرقان - آیت 37
وَقَوْمَ نُوحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً ۖ وَأَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور نوح کی قوم نے جب رسولوں [٤٨] کو جھٹلایا تو ہم نے انھیں غرق کردیا اور انھیں تمام لوگوں کے لئے ایک نشانی [٤٩] بنادیا۔ علاوہ ازیں ہم نے ایسے ظالموں کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
8۔ چونکہ ایک پیغمبر کو جھٹلانا تمام پیغمبروں کو جھٹلاتا ہے۔ اس لئے ” کذبوا الرسل“ کا لفظ استعمال کیا گیا۔ (شوکانی)