سورة الفرقان - آیت 35
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب [٤٦] دی تھی اور اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون کو مددگار بنا دیا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دینے کی غرض سے ان واقعات میں اشارہ فرمایا ہے کہ انبیا کی تکذیب تو مشرکین کی پرانی عادت ہے۔ (شوکانی) ف 6۔ جس کی انہوں نے دعا کی تھی۔ (دیکھئے سورۃ طہٰ :39)