سورة البقرة - آیت 281
وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اس دن سے ڈر جاؤ۔ جب تم اللہ کے حضور لوٹائے جاؤ گے۔ پھر وہاں ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر کچھ ظلم نہ ہوگا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 متعد روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قرآن کی سب سے آخری آیت ہے جو نبی (ﷺ) پر نازل ہوئی۔ آنحضرت (ﷺ) اس کے بعد بعض روایات کے مطابق اکیس روز اور بعض کے مطابق صرف نو روز زندہ رہے۔ نیز ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت (ﷺ) نے فرمایا اس کو الرِّبَا اور الدَّين دنوں آیتوں کے درمیان لکھو۔( ابن کثیر۔ روح المعانی )