سورة النور - آیت 14

وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِي مَا أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور اگر تم پر دنیا اور آخرت میں اللہ کا فضل اور اس کی زحمت [١٨] نہ ہوتی تو جن باتوں میں تم پڑگئے تھے اس کی پاداش میں تمہیں بہت بڑا عذاب آلیتا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

4۔ اگر مسئلہ عام مسلمان خاتون کا ہوتا تب بھی یہ بڑی بات تھی اور اب تو معاملہ اس خاتون کا تھا جو اللہ کے آخری رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی اور امت کی ماں تھیں۔ (ابن کثیر)