سورة المؤمنون - آیت 113
قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ کہیں گے : ''یہی کوئی ایک دن یا اس کا کچھ حصہ۔ اور یہ بات تو شمار کونے والوں [١٠٥] سے پوچھئے''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف8۔ یعنی وہ اس قدر سخت عذاب میں مبتلا ہونگے کہ انہیں اپنی دنیوی زندگی جو انہوں نے عیش و آرام سے گزاری، ایک خواب نظر آئے گی۔ اس لئے وہ کہیں گے کہ ہم ایک دن یا ایک دن سے بھی کم رہے ہونگے“۔ (شوکانی)