سورة المؤمنون - آیت 41
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنَاهُمْ غُثَاءً ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ ٹھیک حق کے [٤٤] مطابق ایک ہیبت ناک چیخ نے انھیں آ لیا تو ہم نے انھیں خس وخاشاک [٤٥] بنا کے رکھ دیا۔ سو ظالم لوگوں کے لئے پھٹکار ہی پھٹکار ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6۔ یعنی جو سزا انہیں دی گئی وہ عین عدل و انصاف کے مطابق تھی، ان پر کوئی زیادتی نہیں کی گئی۔ بعض نےİ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّيۡحَةُ بِٱلۡحَقِّĬ کا یہ ترجمہ کیا ہے : آخر ” سچے وعدے“ کے مطابق ایک چیخ نے انہیں آ دبوچا۔ یعنی وہ وعدہ جو İ عَمَّا قَلِيلٖ لَّيُصۡبِحُنَّ نَٰدِمِينَĬکے ضمن میں پایا جاتا ہے۔ اور ” الحق“ سے مراد قطعی امر بھی ہوسکتا ہے جسے کوئی روک نہ سکتا ہو۔ (روح)