سورة المؤمنون - آیت 30

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس واقعہ میں کئی نشانیاں ہیں اور آزمائش تو ہم کرکے ہی [٣٥] رہتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف7۔ یعنی جس طرح قوم نوح کو جانچا۔ اسی طرح ہر قوم کی طرف رسول بھیج کر اس کا ضرور امتحان لیں گے۔ (ابن کثیر) اس کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” ہمیں تو (قوم نوح ( علیہ السلام) کی) آزمائش کرنا ہی تھی“۔