سورة الحج - آیت 71

وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِ عِلْمٌ ۗ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ لوگ اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہیں جن کے لئے نہ تو اللہ نے کوئی دلیل اتاری ہے اور نہ ہی خود [٩٩] انھیں کچھ علم ہے۔ ان ظالموں کا کوئی بھی مددگار [١٠٠] نہ ہوگا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ یعنی اپنی کسی کتاب میں یہ نہیں فرمایا کہ یہ ہمارے شریک ہیں تم ان کی پوجا کرسکتے ہو۔ ف 5۔ سوائے اوہام پرستی اور باپ دادا کی اندھی تقلید کے۔ اس کا رد قرآن میں متعدد مقامات پر کیا گیا ہے۔ دیکھئے مائدہ :104)