سورة الحج - آیت 55
وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور کافر تو ہمیشہ اس (حق) سے شک میں پڑے ہی رہیں گے۔ تاآنکہ ان پر یا تو یکدم قیامت کی گھڑی آن پہنچے یا کسی منحوس دن کا عذاب [٨٤] ان پر نازل ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف3۔ مراد ہے قیامت ہی کے دن کا عذاب۔