سورة الحج - آیت 39
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جن لوگوں سے لڑائی کی جاتی رہی ہے۔ انھیں اب لڑائی (جہاد) کی اجازت دی جاتی ہے۔ کیونکہ وہ مظلوم [٦٥] ہیں اور اللہ یقینا ان کی مدد [٦٦] پر قادر ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ یعنی گو ان کی تعداد کم ہے اور بے سروسامان ہیں پھر بھی اللہ تعالیٰ ان کو تمام دشمنوں پر غالب کرسکتا ہے۔