سورة الحج - آیت 16

وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَأَنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يُرِيدُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اسی طرح کی واضح آیات سے ہم نے قرآن کو نازل کیا ہے اور اللہ یقینا ہدایت اسے ہی [١٥] دیتا ہے جسے وہ چاہتا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6۔ یعنی گو قرآن میں ایمان و توحید کی کھلی کھل دلیلیں موجود ہیں مگر اس سے ہدایت وہی پاتا ہے جسے اللہ ہدایت دینا چاہے اس لئے کہ یہ علم و عقل اور تجربہ تو حقیقت تک پہنچنے کا ایک امکانی ذریعہ ہے لیکن اس تک رسائی صرف اللہ کی توفیق پر موقوف ہے۔