سورة الأنبياء - آیت 80
وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُم مِّن بَأْسِكُمْ ۖ فَهَلْ أَنتُمْ شَاكِرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم نے داؤد کو تمہارے (فائدہ کے) لئے زرہ بنانے کی صنعت سکھلا دی تھی تاکہ تمہیں لڑائی کی زد سے بچائے۔ پھر کیا تم شکرگزار [٦٨] بنتے ہو؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8۔ سورۃ سبا میں ہےİ وَأَلَنَّا لَهُ ٱلۡحَدِيدَ Ĭ ۔ اور ہم نے اس کے لئے (یعنی حضرت دائود کے لئے) لوہا نرم کردیا۔ (آیت 11) اس سے معلوم ہوا کہ حضرت دائود کو لوہے کے استعمال پر خاص قدرت عنایت فرمائی تھی اور وہ جنگی اغراض کے لئے ہلکی مضبوط اور عمدہ زرہیں بنایا کرتے تھے۔ شاہ صاحب لکھتے ہیں : ” اور لوہے کی زرہ بناتے فقط ہاتھ سے موڑ کر اور بناتے ہیں آگ سے۔ (موضح)