سورة الأنبياء - آیت 72

وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر ہم نے ابراہیم کو اسحاق عطا کیا اور یعقوب اس پر مزید۔ ان میں سے ہر ایک کو ہم نے صالح بنایا تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6۔ یعنی جو انہوں نے مانگا نہیں تھا لیکن ہم نے اپنی طرف سے مزید انعام کے طور پر دیا۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : دعا تھی بیٹے ہی کی انعام میں دیا پوتا۔ (موضح) مگر اقرب یہ معلوم ہوتا ہے کہ ” نَافِلَةٗ“ کا تعلق دونوں سے ہے (کبیر) ف 7۔ یعنی حضرت ابراہیم ( علیہ السلام)، لوط ( علیہ السلام)، اسحاق ( علیہ السلام) اور یعقوب ( علیہ السلام) سب کو اپنا مطیع فرمانبردار بنایا۔