سورة الأنبياء - آیت 65
ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَٰؤُلَاءِ يَنطِقُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر لا جواب ہو کر شرم کے مارے سرنگوں ہوگئے۔ اور کہنے لگے یہ تو تمہیں معلوم ہی ہے کہ یہ (بت) بولتے نہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2۔ یعنی پہلے تو صحیح بات کی مگر پھر ان کی عقل لوندھی ہوگئی اور مجادلہ اور ہٹ دھرمی پر کمر باندھ لی۔ (کبیر)