سورة الأنبياء - آیت 61
قَالُوا فَأْتُوا بِهِ عَلَىٰ أَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ کہنے لگے'': پھر اسے لوگوں کے سامنے لاؤ [٥٤] تاکہ وہ دیکھ لیں (کہ ہم اس سے کیا کرتے ہیں)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8۔ یاان کو جو سزا دی جائے اسے آنکھوں سے دیکھ لیں۔ لفظ ” يَشۡهَدُونَ “ کے دونوں معنی ہوسکتے ہیں۔ (کبیرا)