سورة الأنبياء - آیت 20
يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ دن رات اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں اور کبھی دم نہیں لیتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 کعب احبار ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ فرشتوں کے لئے تسبیح ایسی ہی ہے جیسے ہمارے لئے سانس یعنی جس طرح ہر حال میں انسان سانس لیتا ہے اسی طرح فرشتے بھی ہر حال میں اللہ کی تسبیح و تہلیل کرتے ہیں۔ یہی قول زجاج سے منقول ہے۔ (شوکانی، کبیر)