سورة الأنبياء - آیت 12
فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر جب ان کو ہمارا عذاب محسوس ہوا تو لگے وہاں سے بھاگنے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 ” رکض“ کے لفظی معنی جانور کو ایڑلگا کر بھگانے کے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ جب ہمارا عذاب ان کے سروں پر پہنچ گیا تو انہوں نے عذاب سے بچنے کے لئے بھاگنے کی کوشش کی۔