سورة الأنبياء - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یہ سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ صحیح بخاری میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود(رض) نے فرمایا :” بنی اسرائیل، کہف اور الانبیاء ابتدائی دور (مکہ) میں نازل ہونے والی سورتوں میں سے ہیں۔ (قرطبی ۔ روح) اس سورۃ میں چونکہ مسلسل بہت سے انبیاء کے واقعات بیان ہوئے ہیں۔ (شاید) اسی لئے اس کا نام ” انبیاء“ رکھا گیا ہے۔ (کذافی الوحیدی) اور اس میں موعظت کا پہلو بہت نمایاں ہے۔ عامر بن ربیعہ(رض) کا بیان ہے کہ اس سورت نے ہمیں دنیا و مافیہا کو بھلا دیا ہے۔ (وحیدی)