سورة طه - آیت 129

وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَأَجَلٌ مُّسَمًّى

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اگر تیرے پروردگار کی بات پہلے سے طے شدہ نہ ہوتی اور مہلت مقرر نہ کی جاچکی ہوتی تو ان پر فوری عذاب آنا لازمی تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 میعاد معین سے مراد قیامت کا دن ہے یا دنیا ہی کی سز اكا کوئی دن جیسے بدر کا دن اور بات سے مراد اللہ تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ ہر قوم یا گروہ کو گرفت کرنے سے پہلے مہلت دی جائے گی تاکہ ایک طرف اس پر حجت تمام ہو اور دوسری طرف اگر وہ سنبھلنا چاہے تو سنبھل جائے۔