سورة طه - آیت 78
فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُودِهِ فَغَشِيَهُم مِّنَ الْيَمِّ مَا غَشِيَهُمْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر فرعون نے اپنے لاؤ لشکر سمیت ان کا پیچھا کیا تو سمندر نے انھیں یوں ڈھانپ لیا [٥٥] جیسے ڈھانپنے کا حق تھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی جیسا کہ گھیرنے کا حق تھا، ویسا گھیر لیا۔ ان میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچا۔ (واقعہ کی تفصیل کیلئے سورۃ شعراء رکوع 4، یونس آیت 90:92)