سورة طه - آیت 25
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
موسیٰ نے عرض کیا! پروردگار! میرا سینہ کھول دے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی اس منصب عظیم کے بار کو اٹھانے کے لئے جس ہمت، صبر، پامردی اور حوصلہ مندی کی ضرورت ہے وہ میرے دل میں پیدا کر دے۔