سورة طه - آیت 18
قَالَ هِيَ عَصَايَ أَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا وَأَهُشُّ بِهَا عَلَىٰ غَنَمِي وَلِيَ فِيهَا مَآرِبُ أُخْرَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
موسیٰ نے جواب دیا : ''یہ میری لاٹھی [١٤] ہے، میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں (علاوہ ازیں) میرے لیے اس میں اور بھی کئی فوائد [١٥] ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 جواب میں اگرچہ اتنا کہہ دینا کافی تھا کہ یہ لاٹھی ہے مگر حضرت موسیٰ نے یہ لمبا جواب اس لئے دیا کہ انہیں اپنے رب سے ہمکلامی کا جو شرف حال ہوا تھا وہ اس سے زیادہ لطف لینا چاہتے تھے۔ (کذا ذکر اصحاب المعانی)