سورة طه - آیت 17
وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَا مُوسَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اے موسیٰ ! یہ تمہارے داہنے [١٣] ہاتھ میں کیا ہے؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف3اللہ تعالیٰ کو معلوم تھا کہ حضرت موسیٰ کے ہاتھ میں لاٹھی ہے مگر ان سے یہ سوال اس لئے کیا کہ حضرت موسیٰ لاٹھی کے لاٹھی ہونے کا اقرار کریں اور پھر اپنے رب کی قدرت کا کرشمہ دیکھیں (شوکانی)