سورة طه - آیت 5

الرَّحْمَٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

رحمن نے اپنے عرش پر قرار [٣] پکڑا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 اس آیت کا صحیح ترجمہ ہے ” اللہ تعالیٰ عرش کے اوپر بلند ہوا۔“ کیونکہ محاورہ میں استوی علی کذا کے یہی معنی ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس مضمون کی آیات اور احادیث صحیحہ کی رو سے اللہ تعالیٰ کے ساری مخلوق سے الگ اور عرش معلی کے اوپر ہونے کا عقیدہ ضروری ہے مگر اس کی کیفیت سے بحث بدعت اور گمراہی ہے۔ یہی ائمہ حدیث اور سلف کا مسلک ہے۔ دیکھیے سورۃ اعراف آیت 54