سورة مريم - آیت 79

كَلَّا ۚ سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ایسا ہرگز نہیں ہوگا جو کچھ یہ کہہ رہا ہے ہم [٧٢] اسے لکھ لیں گے اور اس کے عذاب میں مزید اضافہ کریں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یہ کلمہ اجر ہے اور اسے اس کی غلطی پر متنبہ کیا ہے یعنی یہ دونوں باتیں نہیں ہیں۔ ف 10 یعنی اسے دوہرا عذاب دیں گے ایک عذاب کفر کا دوسرا استہزا اور مذاق اڑانے کا۔